Code : 3002 212 Hit

رہبر معظم کے سپاہی بن کر والد کے راستہ کو جاری رکھیں گے:شہید ابومہدی المہندس کے اہل خانہ

شہید ابومہدی المہندس کے چہلم کے موقع پر ان کی بیوہ اور چار بیٹیوں نے اپنے بیان میں خود کو رہبر معظم کا سپاہی قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:ولایت پورٹل:شہید ابومہدی المہندس کے چہلم کے موقع پر ان کی بیوہ اور چار بیٹیوں  نے اپنے بیان میں خود کو رہبر معظم کا سپاہی قرار دیا ہے۔
 بیان میں سپاہ قدس  کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کے خون کا انتقام، خطے سے امریکی فوج کے انخلا کی شکل میں لیے جانے پر تاکید کی گئی ہے۔
شہید ابو مہدی المہندس کے اہل خانہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت سمیت استقامی محاذ کے تمام دشمن نابود ہوکے رہیں گے۔
 ان کا کہنا تھا کہ  استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی شہادت سے اس محاذ کی علاقائی اور عالمی سرگرمیوں کو کوئی خلل واقع نہیں ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سپاہ قدس  کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکارفورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المھندس رواں سال تین جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب دہشتگرد امریکی فوج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ  شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ضروری مشاروت فراہم کرنے کی غرض سے بغداد گئے تھے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम