ہم امریکہ کے چنگل سے یورپی یونین کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں:چین

چین کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے عوام کی جانب سے اسٹریٹیجک آزادی کے حصول کے لیے منتخب کیے گئے راستے کی حمایت کرتا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ کن گانگ نے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربک کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ بیجنگ اور برلن کو آزادی کی حمایت کرنی چاہیے، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کرنا چاہیےاور دونوں قوموں کے بنیادی مفادات کے ساتھ ساتھ تمام انسانیت کی معیشت اور طویل مدتی فلاح و بہبود کے لیے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا  کہ یورپ کے اہم اتحادی کی حیثیت سے خطرات اور چیلنجوں کے مقابلے میں چین کی جدید کاری اور یورپی انضمام کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے نیز چین کی مارکیٹ کے مواقع پھیلانے پر ہم یورپ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اپریل کے آخر میں یورپی یونین کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے واشنگٹن کی عدم تعمیل اور امریکی پالیسیوں سے اسٹریٹیجک آزادی کی پالیسی اپنانے میں فرانسیسی صدر کے حالیہ مؤقف کی طرف اپنے رجحان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے چین سے واپس آتے ہوئے پولیٹیکو کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا تھا کہ کہ یورپ کو امریکہ پر اپنا انحصار کم کرنا چاہیے اور تائیوان کے معاملے میں امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں کسی ایک کا ساتھ دینے نیز یورپ کو امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا چاہیے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین