Code : 3759 10 Hit

ہمیں صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی بے حرمتی پر خاموش نہیں رہنا چاہیے:خطیب مسجد الاقصی

مسجد اقصیٰ کے خطیب نے صیہونی حکومت کے اس مقدس مقام کے خلاف اقدامات کے خلاف خاموشی پر تنقید کی۔

ولایت پورٹل:دنیا الوطن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صابری نےاپنے ایک  بیان میں کہا کہ قابض صہیونی حکومت کے خلاف خاموشی کا تسلسل جاری رکھنے سے مسجد اقصی کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا: "اس خاموشی کا تسلسل صہیونیوں کو مسجد اقصیٰ پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے اپنے منصوبوں کو پورا کرنے کے لئے مزید پرعزم بنائے گا۔
عکرمہ صابری نے کہا کہ قابضین کو روکنا ہوگا اور نمازیوں پر عائد پابندیوں کا مسئلہ سفارتی اور عوامی اقدامات اور مسجد اقصی کی طرف بڑھنے کے سوا حل نہیں سکتا۔
انہوں نے کہاکہ صہیونی غاصبین حکام صیہونی آبادکاروں کو مسجد اقصی کی بے حرمتی کرنے کی ترغیب دلا رہے ہیں اور مسلمانوں کو ان کے راستے سے  یعنی باب المغربہ سے باب الرحمہ تک ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مسجد اقصیٰ کے خطیب نے اس سلسلے میں  مزید کہاکہ صیہونیوں کا یہ اقدام ایک معاندانہ اور خطرناک اقدام ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین