ہمیں سید حسن نصراللہ کی تقریروں کو بہت غور سے سننا چاہیے:صیہونی قومی سلامتی کے وائس چیئرمین

صیہونی داخلی سلامتی کی تنظیم کے وائس چیئرمین نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی صلاحیتوں کو کم نہ سمجھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام کو ان کی تقریروں کو غور سے سننا چاہیے۔

ولایت پورٹل:صیہونی داخلی سلامتی کے ادارے کے نائب سربراہ ایتان بن ڈیوڈ نے خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے بیانات کو کم نہ سمجھا جائے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی داخلی سلامتی کے ادارے کے وائس چیئرمین نے کہا کہ نصر اللہ کی صلاحیتوں کو کسی بھی صورت میں کم نہیں سمجھنا چاہیے،ہمیں ان کی تقریروں کو سننا چاہیے اور ان کے بیانات کو سنجیدگی سے سننا چاہیے!
صیہونی ریزرو فورسز کے جنرل یسرائیل زیف اور اس حکومت کی فوج کے آپریشن یونٹ کے سابق سربراہ نے بھی اس سے قبل بھی ایسے ہی بیانات دیے تھے۔
یسرائیل زیف نے زور دیا کہ سید حسن نصر اللہ کو کم سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے!” کیونکہ وہ بہت ذہین انسان ہیں۔
صیہونی ٹیلی ویژن کے چینل 12 کے ساتھ اگست کے اوائل میں ایک انٹرویو میں یہ بیان دیتے ہوئے زیف نے کہا کہ نصر اللہ جانتے ہیں کہ اسرائیل میں کیا ہو رہا ہے، اسی لیے 2000 میں جنوبی لبنان کی آزادی کے بعد انہوں نے اس ریاست کو مکڑی کا جالا کہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بسا اوقات حزب اللہ کے سکریٹری جنرل اسرائیلی پریس اور میڈیا پر باریک نظر رکھتے ہیں اور اسرائیل کے خاتمے اور اس کے اندرونی تنازعات کی پیروی کرتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین