Code : 3869 12 Hit

ہم سب کو دشمن کے خلاف متحد ہونا ہوگا:رہبر معظم

رہبر معظم کا کہناہے کہ آج دشمن تسلیم کرتے ہیں کہ سخت ترین پابندیوں اور ہمہ جہتی دباؤ کے باوجود وہ ایران مخالف اہداف حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج (اتوار کے روز) ایرانی پارلیمنٹ  کے نمائندوں کے ساتھ ایک ویڈیو گفتگو میں 11 ویں پارلیمنٹ کو عوام کی امید اور توقع کا مظہر قرار دیا اور ملک کی مضبوط طاقت اور مادی صلاحیت نیز ایرانی قوم کی روحانی اور ایمانی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ تمام موجودہ مسائل حل ہوسکتے ہیں،اور پارلیمنٹ کو مسائل کے سلسلہ میں ترجیحات معین  کرنے نیز جزئی امور سے پرہیز کرنے اور عوام کے لئے خلوص دل سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ  مسائل حل ہوتے ہوئے محسوس ہوں۔
انہوں نے کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ پر بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا  اور سب سے صحت کے رہنما اصولوں پر مکمل عمل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کوامداد کی  تحریک کو ضرورت مندوں تک وسعت دینے سے عوام میں  ایک بار پھر ملک کو غریبوں اور ناداروں کی مدد کرنے کی لذت محسوس ہو گی،آیت اللہ خامنہ ای نے مشکل معاشی حالات اور دشمنوں کے مایوس کن پروپیگنڈے کے باوجود پارلیمانی انتخابات میں عوام کی قابل قبول فیصد کی موجودگی کو مشکلات کے حل  کے سلسلہ میں قوم کی امید اور توقع کی نشانی قرار دیتے ہوئے ممبران پارلیمنٹ کو اس اہم موقع کی قدردانی کرنے کا مشورہ دیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں ، ملک کے بہت سے معاشی مسائل کو "بیماری" سے تشبیہ دی ہے اور ساتھ ہی اس پر زور دیاکہ اپنی مضبوط طاقت اور دفاعی طاقت کی وجہ سے ، ملک بلا شبہ اس بیماری پر قابو پانے کے قابل ہے ، جیسا کہ آج دشمن تسلیم کرتے ہیں کہ سخت ترین پابندیوں اور ہمہ جہتی دباؤ کے باوجود وہ ایران مخالف اہداف حاصل نہیں کرسکے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے  ملکی اتحاد اور دشمن کے وسیع محاذ کے خلاف ایک آوازہونے کو تمام عہدیداروں اور قوتوں کا فریضہ قرار دیا اور کہا کہ آج ، دشمن کا محاذ ، جس کا سب سے شیطانی اور بدصورت امریکہ ہےجس نے ایران کی مضبوط قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے اپنی تمام سیاسی ، معاشی اور پروپیگنڈہ طاقت کا استعمال کیا ہےاور ایسی صورتحال میں یہاں تک کہ نظریاتی اختلاف کے باوجود ، ہمیں باطل دشمن کے خلاف ایک آواز ہونا چاہئے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین