Code : 2817 21 Hit

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا پوری دنیا پر اثر پڑتا ہے:اردن کے بادشاہ

اردن کے بادشاہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے پرسکون اور خاتمے کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی پوری دنیا کو متاثر کرے گی۔

ولایت پورٹل:اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فرانس24 نیوز ایجنسی کو دیے جانے والے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں خطے میں ہونے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یقینا ایران اور امریکہ کےدرمیان جو کچھ ہو رہا ہے اس نے لوگوں کے ذہنوں میں الجھن پیدا کررکھی ہے،تاہم اب یہ صورتحال کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا کیوں کہ ہم دنیا کے اس حصے میں کسی عدم استحکام کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے خطے میں عدم استحکام کا اثر یورپ اور دنیا کے دیگر حصوں پر بھی پڑتا ہے،انھوں نے یورپی ممالک کے دورے پر جانے سے قبل ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ "اس سوال کا پہلا جواب یہ ہے کہ امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا،شاہ اردن نے مزید کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں ، میں برسلز ، اسٹراسبرگ اور پیرس جاؤں گا تاکہ یورپی ممالک کے رہنماؤں سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور متعدد علاقائی امور پر ان کے ساتھ ہم آہنگی کی جاسکے،ان کا کہنا تھا کہ اور جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ ہر کوئی اس بات سے پریشان ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کیا ہو رہا ہے،جنرل سلیمانی کی شہادت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عبداللہ دوم نے مزید کہایہ فیصلہ امریکہ نے کیا ہے اس کے بعد تہران میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کا اثر بغداد ، عمان ، بیروت اور فلسطین اسرائیل کے امن عمل پر پڑے گا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین