Code : 2452 93 Hit

ہمیں مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو روکنا ہو گا؛ملائشین وزیر اعظم

ملائشیا کے وزیر اعظم کاکہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف صیہونی حکومت کی دہشت گردی کو روکنے میں عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل:ملائشیا کے وزیر اعظم پیر کے روزاپنی ایک  تقریر میں ایک نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردانہ  کارروائیوں کو روکنے کے لئے دنیا  بھر کے مسلمانوں کو آگے آنا ہوگا،ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد اسلامو فوبیا  سے رہائی کے موضوع پر کوالالمپور میں  منعقد ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "اگر ہم مسلمانوں پر اسرائیلی دباؤ کو روکنا چاہتے ہیں تو ہمیں عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنی ہوگی ، لیکن اگر ہم  خود دہشت گردی میں ملوث ہوجائیں گے تو اس سے اسرائیل مظلوم نمائی کرکے  عالمی طاقتوں کو اپنی حمایت کرنے پر مجبور کرلے گا،ملائشیا کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عالم اسلام اپنے مقاصد پر اپنی توجہ کھو چکی ہے  جس کی وجہ ایسے متعدد مذاہب کا وجود میں آناہے جن سے دشمنوں نےغلط فائدہ اٹھایا ہے،قابل ذکر ہے کہ اسلامو فوبیا  سے رہائی کے موضوع پر اس وقت ملائشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں جاری کانفرانس اسلامی مفاہمت کی تنظیم کی زیر نگرانی ہورہی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम