Code : 3048 50 Hit

ہم نے امریکیوں کو نکال باہر پھینکا ہے ،عراقی بھی نکال سکتے ہیں:یمنی مفتی

یمنی مفتی نے اعلان کیا کہ جیسے یمنیوں نے امریکہ کو اپنے ملک سے بے دخل کیا ،اگر عراقی بھی متحد ہوجائیں تو ایسا کر سکتے ہیں۔

ولایت پورٹل:یمنی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یمنی مفتی شمس الدین شرف الدین نے آج عراقیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اگر متحد ہوجائیں تو امریکہ کو اپنے ملک سے باہر کر سکتے ہیں۔
عراق میں آج مزاحمتی تحریک سے وابستہ علماء کی بین الاقوامی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرف الدین نے کہا عقلمند افراد  کو خطے میں امریکی فتنہ سے محتاط رہنا چاہئے اور جارحین کا مقابلہ کرنا چاہئے۔
یمنی مفتی نے کہا کہ امریکیوں نے جب صنعا میں اپنے سفارت خانے کے قریب مجاہدین کی دھاڑیں  سنیں تو مایوس ہوکر یہاں سے چلتے بنے۔
شرف الدین نے مزید کہا کہ یمن کو صبر ، استقامت اور دانشمندانہ قیادت کی بنا پر فتح حاصل ہوئی  اور اگر عراقی بھی  اپنی صفوں کو متحد کرتے ہیں  تو  یہ بھی  تمام امریکی اڈوں کو ختم کرسکتے ہیں۔
یمنی عوام نے خبردار کیا کہ عراق اور اسلامی امت کو امریکہ اور اسرائیل سے خوف نہیں کھانا چاہئے بلکہ خدا پر بھروسہ کرنا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ عالم ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری لوگوں کو بیدار کرنے اور خدا کی راہ میں انقلاب اور جہاد کی ترغیب دلانا ہے۔
شرف الدین نے واضح طور پر سعودی عرب کا ذکر کیے بغیر کہا آج کی اسلامی امت ایک نازک موڑ پر ہے، ہمیں ان لوگوں کا  بھی مقابلہ کرنا چاہئے جو اسلام کا دعوی کرتے ہیں لیکن اسرائیلی دشمن کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम