Code : 3340 37 Hit

ہم نے ہزاروں لوگوں کو مرنے سے بچایا ہے:ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کی کورونا وائرس سے لڑنے کی حکمت عملی نے دسیوں ہزار افراد کی جانیں بچائی ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شام کو اپنی  روزانہ  کی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ان کی حکومت کی حکمت عملی سے ہزاروں جانیں بچ گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی جانچ میں اضافہ معیشت کو بتدریج دوبارہ کھولنے اور ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے میں جانے کی اجازت دے گا اور یہ کہ امریکہ کورونا وائرس پھیلنے کی چوٹی کو عبور کرچکا ہے۔
امریکی صدرنے مزید کہا کہ میری حکومت ایک نئی وفاقی ہدایت جاری کررہی ہے جو گورنرز کو اپنی ریاستوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے حساب کتاب کے ساتھ اور قدم بہ قدم طریقہ اختیار کرنے کی اجازت دے رے گی، یہ حکمت عملی تصدیق شدہ معلومات پر مبنی ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہر ریاست کو اپنے حالات کے مطابق اپنی معیشت کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر عمل کرنے کی اجازت ہوگی  اور ہمارے ماہرین کا خیال ہے کہ اب معاشی زندگی میں واپسی کا وقت آگیا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम