ہم نے گرین زون کی حفاظت کے لیےعراقی حکومت کو20 ملین ڈالر دیے ہیں؛عراق میں امریکی سفارت کا دعوی

عراق میں امریکی سفارتخانے نے بغداد کے گرین زون کو محفوظ بنانے کے لئے عراقی حکومت کو میں 20 ملین ڈالر دینے کا دعوی کیا ہے۔

ولایت پورٹل:روس ٹوڈے  کی رپورٹ کے مطابق  عراق میں امریکی سفارتخانے نے بغداد کو گرین زون کی سکیورٹی کی فراہمی کے لئے 20 ملین ڈالر کا دعوی کیا ہے، سفارتخانے نے کہا کہ امریکہ نے بغداد کے گرین زون کو محفوظ بنانے میں عراقی حکومت کی مدد کے لئے تقریبا$ 20 ملین ڈالر مختص کیے ، امریکی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس امداد میں سویلین انجینئروں کی ایک ٹیم کو بغداد کے گرین زون میں داخلے کے مقامات کا معائنہ کرنے اور اس علاقے میں نئے داخلے کے لئے فنڈز فراہم کرنا شامل ہے۔ بیان کے مطابق ، امریکی سفارتخانے کے سینئر ڈیفنس آفیسر جان ٹائکرٹ نے عراقی اسپیشل فورسز کے کمانڈر حامد مہدی الزهیری کو حتمی رپورٹ فراہم کی  جو بغداد کے گرین زون کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ  بغداد کا گرین زون غیر ملکی سفارتی مشنوں اور سفارت خانوں کی جگہ ہے اور عراقی فورسز اس کی سلامتی کے تحفظ کی ذمہ دار ہیں، دریں اثنا اس  خطے کے خلاف کچھ راکٹ حملےجن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ امریکہ کی حمایت سے کیے جاتے ہیں ،ان  کا مقصد عراق میں عدم تحفظ پیدا کرنا اور اس ملک کے استحکام کو نشانہ بنانا ہےتاکہ امریکہ کو اس ملک میں اپنی غیر قانونی موجودگی کا جواز فراہم کیا جا سکے۔
یادر ہے کہ پچھلے سال جنوری میں عراق میں موجود امریکی دہشگردوں کے ہاتھوں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل حاج قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس کو شہید کیے جانے کے بعد اس ملک کی پارلیمنٹ نے  عراق سے فوری طور غیر ملک قابض فوج کے انخلا پر مبنی ایک بل پاس کیا تھا  تاہم اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے ۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین