Code : 2444 100 Hit

بعض عرب حکمرانوں سے ہماری دوستی ہے؛صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف

بیت المقدس پر قابض حکومت کے وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں خطے کی کچھ عرب حکومتوں کے ساتھ تل ابیب کے تعلقات معمول پر ہونے کا اعلان کیا۔

ولایت پورٹل:صہیونی وزیر اعظم نے اتوار کے روز  اعلان کیا کہ بعض عرب حکومتوں کے ساتھ ہمارے  تعلقات کافی بہتر ہیں تاہم ان میں  مزید بہتری لانے کی کوشش جاری ہے،اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹویٹر پر لکھا کہ دبئی میں ایکسپو 2020 میں شرکت کا فیصلہ  ابھی  کچھ ہی گھنٹوں میں کیا جائے گا، نیتن یاھو نےایکسپو 2020 نمائش میں ممکنہ حاضری کو عرب ممالک کے ساتھ معمول پر لانے کے عمل میں پیشرفت کی واضح علامت کے طور پیش کیا،قابل ذکر ہے حال ہی میں ایک صیہونی ذرائع نے لکھا تھا کہ متحدہ عرب امارت نے صیہونیوں سے سرکاری  طور  اس نمائش میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے،نیتن یاھو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کم از کم چھ عرب ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات میں فروغ ہورہا ہے  جس کی  وجہ طاقت ، مشترکہ مفادات  اور ایک جیسے موقف پر مبنی ہماری سیاست ہے،ابھی کچھ ہی دن پہلے ٹویٹر ذرائع نے تل ابیب کے ہوائی اڈے پر کویتی تجارتی جہاز کے اترنے کی اطلاع دی تھی،قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں ، صیہونی حکومت کے ساتھ کچھ عرب خلیجی ریاستوں کے خفیہ تعلقات کے بارے میں  متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں  بلکہ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ ان ممالک نے تل ابیب کے ساتھ قریبی سکیورٹی تعلقات بھی  استوار کیے ہیں جن میں  متحدہ عرب امارات اور بحرین کے صیہونیوں کے ساتھ کھلے عام تعلقات ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम