Code : 2327 52 Hit

ہم نے اپنے دشمن کو ہر محاذ پر ذلت آمیز شکست دی ہے: جنرل سلامی

جنرل سلامی نے کہا کہ ہمارا دشمن جہاں بھی تھا،چاہے اندرونی ملک اور چاہے سرحد پار ، ہم نے سب کے ارمانوں پر پانی پھیرا ہے اور اب انہیں یہ بات اچھی طرح سمجھ میں آنے لگی ہے کہ اس قوم اور اس کے جانباز فرزندوں سے نہیں الجھنا چاہیئے اب ہمارا ٹارگیٹ امریکہ و اسرائیل اور برطانیہ سے مقابلہ کے ساتھ ساتھ فقر اور تنگدستی جیسے دشمنوں سے بھی مقابلہ کرنا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کے کمانڈر ان چیف، میجر جنرل حسین سلامی نے شہر پاتاوہ میں نماز جمعہ کے انعقاد کے لئے تیار مصلیٰ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے آئے تھے جہاں پر انہوں نے صوبہ کہگیلویہ اور بویر احمد کے مؤمنین سے خطاب کیا۔
اس خطاب میں میجر جنرل حسین سلامی نے خطاب کرتے ہوئے اس صوبہ کے لوگوں کو وفادار، ولایت مدار،محب وطن اور اسلام کا سچا عاشق  بتاتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمت کرنا ہمارے لئے شرف اور افتخار کی بات ہے۔
میجر حسین سلامی نے ایران کے موجودہ اقتصادی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سخت حالات سے گذر چکے ہیں اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایرانی قوم کا مشکل دور سے نکال دیا ہے اور ہم نے ہر محاذ پر دشمن کو شکست دی ہے اور صرف شکست ہی نہیں بلکہ انہیں ذلیل و خوار بھی کیا ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ ہمارا دشمن جہاں بھی تھا،چاہے اندرونی ملک اور چاہے سرحد پار ، ہم نے سب کے ارمانوں پر پانی پھیرا ہے اور اب انہیں یہ بات اچھی طرح سمجھ میں آنے لگی ہے کہ اس قوم اور اس کے جانباز فرزندوں سے نہیں الجھنا چاہیئے اب ہمارا ٹارگیٹ امریکہ و اسرائیل اور برطانیہ سے مقابلہ کے ساتھ ساتھ فقر اور تنگدستی جیسے دشمنوں سے بھی مقابلہ کرنا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम