ہم 40 سال سے امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چل رہے ہیں:سید حسن نصراللہ

لبنان کی حزب اللہ تحریک کے جنرل سکریٹری نے سید حسن نصراللہ تاکید کی کہ اس تحریک نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران امام حسین علیہ السلام کے راستے پر کاربند رہنے کا ثبوت دیا ہے۔

ولایت پورٹل:المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے پیر کی رات بیروت کے جنوبی مضافات میں امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ایک تقریر میں تاکید کی کہ ہم امام کی پیروی کا عہد کرتے ہیں، امام حسین علیہ السلام کے راستے پر گامزن رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم محاصرہ، بھوک، قتل و غارت، نفسیاتی جنگ، دہشت گردی کے خطرات اور تمام مشکلات میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید کرتے ہیں، رپورٹ کے مطابق نصراللہ نے تاکید کی کہ بہت سارے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ گزشتہ 40 سالوں سے امام حسین علیہ السلام کے راستے ، قربانی اور وفاداری کے راستے پر کاربند ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی مجالس کے انعقاد میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا سراہنا کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا نیز سکیورٹی فورسز اور لبنانی فوج کی طرف سے سکیورٹی کے اتنظامات اور ان مجالس کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین