ہمارےپاس دہشتگردوں کے لیے حیران کن منصوبے ہیں:الحشد الشعبی

عراقی عوامی تحریک الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا کہ اس ملک کے صوبہ دیالی میں دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت پر ان کا مکمل کنٹرول ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر  ابو الحر البصری نے بتایا ہے کہ یہ فورسز صوبہ دیالی میں دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت پر پوری طرح سے نگرانی کر رہی ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ صوبہ دیالی اور سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی طرف سے کوئی نقل و حرکت الحشد الشعبی  کی فورسز کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ہے۔
البصری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ایسے علاقوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو پتھریلے اور پہاڑی ہیں اوروہاں فوجی سازوسامان کے ساتھ نقل و حرکت مشکل ہے،انھوں نے  الحشد الشعبی پر دہشت گردی کے حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دے کر کہاکہ یہ حملے دہشت گردوں کی حمایت کے سائے میں کیے گئے ہیں، البصری نے مزید کہاکہ صوبہ دیالی میں الحشد الشعبی کے پاس ایسےمنصوبے ہیں جو دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو حیران کردیں گے۔
یادرہے کہ  البصری نے پہلےبھی کہا تھا کہ الحشد الشعبی  نےدیالی میں داعشی عناصر کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے اور شناخت کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے،واضح رہے کہ الحشد الشعبی  عراق میں امریکی منصوبوں پرپانی پھیر رہی ہے جس کی وجہ سے امریکہ سخت پریشان ہے اور وہ اس تنظیم کا خاتمہ چاہتا ہے اسی لیے کبھی انھیں بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے تو کبھی براہ راست اپنے حملوں کا نشانہ بناتا ہے جس کی ایک مثال عراق او رشام کی سرحد پر حالیہ حملے ہیں جس کے بارے میں امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے براہ راست ان حملوں کا حکم دیا تھا  جبکہ وہ  رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لیے سابقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کے دعوے کرتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین