ہم نے ہمیشہ بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر مسئلہ فلسطین کو ترجیح دی ہے:لبنانی صدر

لبنانی صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کی حمایت کرے گا اور فلسطینی عوام کو امن و سکون اور آزاد ریاست میں رہنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:النشرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے جبریل الرجوب کی سربراہی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے ایک وفد سے بیروت کے بعبدا محل میں ملاقات کی اور فلسطینی عوام کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے تحریک کی کوششوں کی تعریف کی۔
 رپورٹ کے مطابق میشل عون نے تاکید کرتے ہوئے کہاکہ  لبنان ہمیشہ فلسطینی عوام اور ان کے جائز حقوق بالخصوص مہاجرین کی واپسی اور ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق کے ساتھ کھڑا رہا ہے  نیز اس نے ہمیشہ بین الاقوامی اور علاقائی فورمز پر مسئلہ فلسطین کو ترجیح دی ہے، انھوں نے کہا کہ ایک آزاد ملک میں امن و سکون  کے ساتھ رہنا فلسطینیوں کا حق ہے۔
 درایں اثنا فلسطین کی الفتح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری جبریل الرجوب نے کہا کہ ان کے پاس  لبنان کےصدر میشل عون اور لبنانی عوام کے لیے ایک پیغام ہے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ لبنان میں فلسطینیوں کی موجودگی ہمیشہ سے ہی امن اور استحکام کا باعث رہی ہے، اور یہ کہ فلسطینی عوام لبنان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہیں۔
 انہوں نے زور دے کر کہاکہ فلسطینی قیادت تین مختلف سمتوں میں فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے، جن میں بین الاقوامی تنظیمیں ا، اقوام متحدہ، فلسطینی قومی اتحاد کا حصول اور عوامی مزاحمت کی ترقی شامل ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین