ہم ہمیشہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات رکھنے کے حامی رہے ہیں:آل سعود

سعودی حکام نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:ایسنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں جی 20 کے ورچوئل اجلاس کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ ہی اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کا حامی رہا ہے،انہوں نے اس سے قبل اپنی تقریر میں اسرائیل کی سعودی عرب کے ساتھ روابط کی برقراری کی حمایت کی تھی۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج پر کہا کہ امید ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت بھی گزشتہ حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہو گی اور ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن نے انتخابات سے قبل کہا تھا کہ انتخابات میں کامیاب ہونے کی صورت میں وہ واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین