ولایت پورٹل: فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے اعلی عہدیدار نے مزید کہا کہ داعش کے ہلاک شدہ سربراہ ابوبکر البغدادی کی چار بیویوں میں سے ایک کے گرفتاری کرنے کے بعد ہمیں اس دہشت گرد تنظیم کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اس خاتون نے اپنا نام رانیا محمودبتایا ہے جبکہ ان کا اصلی نام اسماء فوزی محمد القبیسی ہے ،یاد رہے کہ بدھ کے روز ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ابوبکر البغدادی کی بیوی، سالی اور ہم زلف کو بھی گرفتار کیا ہے، ترکی کے اعلی عہدیدار نے مزید کہا کہ افراد نے گرفتار ہونے کے بعد داعش کے سلسلے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں،یاد رہے کہ حال ہی میں امریکہ نے دعوی کیا تھا کہ امریکی فوج نے شام کے شہر ادلب میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو ان کے جانشین کے ساتھ مار ڈالا ہے جس کے بعد داعش سے منسلک فرقان نامی مواصلاتی فاؤنڈیشن نے بھی اپنے ایک آڈیو ٹیپ میں بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
ہم نے بھی البغدادی کی بیوی کو گرفتار کیا ہے پرشور نہیں مچایا:ترکی
ترکی کے ایک اعلی عہدیدار دار نے کہا ہےکہ ہم نے ابوبکر البغدادی کی چار بیویوں میں سے ایک کو گرفتار کیا ہے لیکن امریکہ کی طرح ہم نے شور ہنگامہ برپا نہیں کیا۔

wilayat.com/p/2429
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین