Code : 3245 101 Hit

ہمیں کورونا کا مقابلہ کرنے میں کسی پر بھروسہ نہیں ہے:دوسروں کی مدد کرنے کا ڈھونگ رچانے والے ٹرمپ

امریکی صدر نے اپنی روزانہ کی نیوز کانفرنس میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے کے بارے میں کہا کہ ہم موجودہ بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے ہرگز کسی دوسرے ملک پر اعتماد نہیں کریں گے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر نے بدھ کی صبح اپنی روزانہ  کی نیوز کانفرنس میں کہا کہ وہ اجلاسوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کرسکیں کہ کیا 12 اپریل تک امریکہ میں جاری لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر میں کمی لاسکتے ہیں یا نہیں۔
ٹرمپ نے اپنی نیوز کانفرانس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی تازہ ترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس اب تک 170 ممالک  میں پھیل چکاہے لیکن ہمیں امید کی کرن نظر آرہی ہے کہ ہم جلد ہی اس  پر قابو پالیں گے  اور اس خفیہ دشمن کے ساتھ لڑائی میں کامیاب ہوجائیں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال ایک طبی بحران ہے  نہ کہ مالی بحران  اور یہ  سرحدوں کی اہمیت کو پہلے سے زیادہ ظاہر کرتا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس وائرس سے نمٹنے کے لئے ہماری معاشی طاقت بہت  اہم ہے اور ہم امریکیوں سے براہ راست مالی تعاون دینے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8666 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے  ہیں جس کے بعد  امریکہ میں اس وائرس سے متأثرین کی تعداد 52،400 تک پہنچ گئی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम