Code : 1444 60 Hit

ہمیں امریکہ کا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں:حزب اللہ

حزب اللہ کے نائب جنرل سکریٹری نے فلسطین سمیت یمن عراق،شام اور دیگر ممالک کے لوگوں کو اپنی سرزمین کی حفاظت و بقا کا راز بتلاتے ہوئے کہا کہ مزاحمت ہی صرف ایسا راستہ ہے جس سے آپ کا ملک اور آپ کی سرزمین دشمن کی دراندازی سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے نائب جنرل سکریٹری نعیم قاسم نے کل جنوب لبنان کی آزادی کی ۱۹ ویں سالگراہ کے موقع پر حزب اللہ کے جوانوں کو اس عظیم فتح پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے ۱۹ سال پہلے جنوب لبنان کا غاصب صہیونیوں کے قبضے سے نجات پانا اور ان کے ذلیل و رسوا ہوکر علاقہ چھوڑنے کو حزب اللہ کے جوانوں کے ایثار و قربانی نتیجہ بتایا۔
حزب اللہ نے ۲۵ مئی سن ۲۰۰۰ کو نا امیدی پر ارادوں کی فتح،غلامی پر آزادی کی فتح،اور اسرائیل پر مزاحمت کی فتح کے دن کے طور پر منایا ۔شیخ نعیم قاسم نے ۲۵ مئی کو آج سے ۱۹ برس پہلے مزاحمت کی اسرائیل پر ایک عظیم تجربہ سے تعیبر کرتے ہوئے کہا کہ اسی کے بعد سے اسرائیل کے مقابل کامیاب ہونے کا ہنر حزب اللہ کے پاس آگیا۔
حزب اللہ کے نائب جنرل سکریٹری نے فلسطین سمیت یمن عراق،شام اور دیگر ممالک کے لوگوں کو اپنی سرزمین کی حفاظت و بقا کا راز بتلاتے ہوئے کہا کہ مزاحمت ہی صرف ایسا راستہ ہے جس سے آپ کا ملک اور آپ کی سرزمین دشمن کی دراندازی سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔
حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل نے صدی کی ڈیل پر جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ۱۹ برس پہلے جنوبی لبنان اسرائیل سے آزاد نہ ہوتا تو امریکی صدر آج اسے بھی غاصب اسرائیل کا حصہ قرار دے چکے ہوتے۔
یاد رہے کہ ۲۵ مئی کو ہرسال حزب اللہ، اسرائیل پر مقاومت کی فتح کے دن کے طور پر مناتی ہے چونکہ اس دن جنوبی لبنان پر اسرائیل کے ۲۲ سالہ غاصبانہ قبضہ کا حزب اللہ جوانوں کی فداکاری سے خاتمہ ہوا تھا۔
 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम