Code : 2549 48 Hit

ہم حزب اللہ کو کمزور نہیں کرسکے؛ صہیونی فوج کا اعتراف

جمعرات کے روز صہیونی فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے اعتراف کیا کہ ان کے اقدامات حزب اللہ کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے حزب اللہ کی سرنگوں کے دریافت کے ایک سال بعد اس تنظیم  نے لبنان سے ملحقہ مقبوضہ فلسطینی سرحدپر اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے،رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجی عہدیداروں کا کہنا  ہے کہ نہ سرنگوں کی تباہی اور نہ ہی لبنان میں حالیہ داخلی مسائل نے ہم سے مقابلہ کرنے کے  حزب اللہ کے حوصلوں کو کم کیا ہے،شمالی فرنٹیئر بریگیڈ کے کمانڈر رائے لیوی نے جمعرات کے روز کہا کہ ہمارا دشمن بہت سنجیدہ ہے، حزب اللہ سرحد پر اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،وہ اسرائیل پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ،قابل ذکر ہے کہ صیہونی حزب اللہ کو اپنا حقیقی دشمن سمجھتے ہیں ،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ایک لاکھ تیس ہزار ایسے راکٹ اور میزائل ہیں جن کے ذریعہ ہر اسرائیلی شہر میں موجود اسلحہ کے گودام کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ،یاد رہے کہ پچھلے سال دسمبر میں صیہونی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں لبنان اور اسرائیل کی مشترکہ سرحد پر حزب اللہ کے کھودے ہوئے ٹنل دریافت کیے ہیں اور انھیں تباہ کر دیا ہے،لیوی کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے سرحد بہت سارے کیمرے نصب کر رکھے ہیں جن کے ذریعہ وہ ہر طرح کی نقل وحرکت کو کنٹرول کرتے ہیں،واضح رہے کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے میں حزب اللہ کی کامیابیوں کے بعد امریکی اور صیہونی حکومتوں نے لبنان پر دباؤ بڑھانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین