ولایت پورٹل:امریکہ کے نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ایورل ہینس نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ ہمارے پاس کریملن پر حملے میں کیف کے ملوث ہونے کی تصدیق یا تردید کرنے والی کوئی معلومات نہیں ہیں۔
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ امریکہ کے پاس اس مرحلے پر ایسی معلومات نہیں ہیں جو کریملن پر ڈرون حملوں میں کیف کے ملوث ہونے کی تصدیق یا تردید کر سکیں۔
ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور روس کے درمیان فوجی مواصلاتی راستے کھلے ہیں یہاں تک کہ کشیدگی کے دورانیے میں بھی،ایورل ہینس نے مزید کہا کہ امریکہ اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ اس کے پاس اتنی طاقت ہے کہ آنے والے سالوں میں روسی فیڈریشن اور چین کے درمیان بڑھتے تعلقات کو روک سکے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو نہیں لگتا کہ روس یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کر سکے گا۔
یاد رہے کہ روس کے صدارتی محل کریملین پر ہونے والے والے حالیہ ناکام ڈرون حملے کے بعد روس نے امریکہ پر اس حملے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ روسی صدر کو قتل کرنے کے لیے کیا گیا تھا جس کی پالیسی واشنگٹن میں بنائی گئی تھی۔
چین اور روس کے درمیان بڑھتے تعلقات کو روکنا ہمارے بس میں نہیں؛امریکی انٹیلی جنس کا اعتراف
امریکہ کے قومی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے ایک تقریر میں اعتراف کیا کہ امریکہ چین اور روس کے درمیان بڑھتے تعلقات کو نہیں روک سکتا۔

wilayat.com/p/9825
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین