ولایت پورٹل:روس ٹوڈے چینل کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے متحدہ عرب امارات کو صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے بارے میں اپنے مؤقف کو واضح کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا پائیدار اور ٹھوس حل نہیں ہوتا ہے اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا ممکن نہیں ہوں گے۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس ملک کے شمال مشرقی شہر ملتان میں ایک نیوز کانفرنس میں یہ مسئلہ اٹھایاکہ انھوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ پر واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے بارے میں پاکستان کا مؤقف واضح ہے، جب تک فلسطین کے مسئلے کا ٹھوس اور دیرپا حل نہیں ہوتا ہے ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کبھی قائم نہیں کریں گے ،یادرہے کہ قریشی کا یہ بیان متحدہ عرب امارات کے ان کے دورے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جبکہ ادھر افواہوں کے درمیان بہت سے لوگوں نے "حتمی" کہا تھا کہ اسلام آباد نے چپکے سے ایک ایلچی کو تل ابیب کو بھیجا ہے تاہم اسلام آباد نے صہیونی حکومت کے سلسلہ میں میڈیا میں آنے بیشتر افواہوں کی عملی طور پر تردید کی۔۔
ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کرسکتے:پاکستان
پاکستان کا کہنا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا ٹھوس اور دیرپا حل نہیں ہوتا ہے ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کبھی قائم نہیں کریں گے۔

wilayat.com/p/5133
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین