ہم بیک وقت دشمن کے 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران

ایرانی سپریم لیڈر کے دفاعی امور کے مشیر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایک ساتھ دشمن کے 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔

ولایت پورٹل:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  کے دفاعی امور کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر ناصر آراستہ نے ایران کے دفاع میں اس ملک کی فوجی طاقت و توانائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بیک وقت دشمن کے پانچ سو فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل چوکسی و آمادگی کے ساتھ دشمن کو زیر ںظر رکھے ہوئے ہیں ، اگر دشمن نے کوئی بھی حماقت کی تو اسے سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، ناصر آراستہ نے کہا کہ عنقریب امریکی اثر و رسوخ والے علاقوں میں ایران کی فوجی مشقوں اور بھرپور دفاعی توانائی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی فوجی توانائی مکمل طور سے قومی سطح پر حاصل کی گئی ہے اور اسے محض دفاعی بنیادوں پر مضبوط و مستحکم بنایا گیا ہے جس کا دشمن کو اعتراف ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج تک ایران کے خلاف فوجی کاروائی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکا ہے اور صرف زبانی جمع خرچ پر ہی اکتفا کی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین