Code : 3781 14 Hit

ہم امریکہ کے ساتھ مل کر خطے اور دنیا میں امن و استحکام قائم کرنےکی کوشش کر رہے ہیں:سعودی عرب

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے پیر کو کہا کہ وہ خطے اور دنیا میں امن لانے کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبد العزیز نے پیر کے روز کہا کہ ان کا ملک خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے قیام کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ سعودی عرب میں امریکی میزائل دفاعی نظام کی تعیناتی کا مقصد علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے اتوار کے روز امریکی نمائندہ برائے ایران برائن ہک سے ملاقات کے دوران ایران مخالف بیان دیتے ہوئے کہا کہ تہران خطے میں تباہ کن سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔
خالد بن سلمان نے علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے اور مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لئے فوج اور میزائل دفاعی نظام بھیجنے پر واشنگٹن کا شکریہ ادا کیا۔
یادرہے کہ پانچ سال سے زیادہ عرصے سے سعودی عرب امریکی اور مغربی ہتھیاروں سے یمن کے مختلف شہروں پر بمباری کر رہا ہے ، جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین