Code : 4410 6 Hit

ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں:کویت کا اعلان

کویت کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ملک فلسطین کی حمایت کرتا ہے اور اس نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلہ میں اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ہے۔

ولایت پورٹل:کویت کے اخبار القبس نےاس ملک کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں کویت کا مؤقف مستحکم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، کویت میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئےاس ملک کا مؤقف اور نقطہ نظر مکمل طور پر مستحکم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، انہوں نے بتایا کہ کویت صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والا آخری ملک ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ کویت کسی بھی دباؤ میں نہیں ہے کہ وہ صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف اپنے موقف کو تبدیل کرے، انہوں نے مزید کہا کہ کویت کا مؤقف ملکی سالمیت کا معاملہ ہے جو تبدیل نہیں ہوگا، کویت فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مسئلۂ فلسطین کو حل کرنے کے لئےاس ملک کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے دعوی کیا تھا کہ کویت جلد ہی صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لائے گا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین