ہم ٹرمپ کی میزبانی کرنے سے معذور ہیں:اسکاٹ لینڈ

اسکاٹ لینڈ کی وزیر اعظم  نے کہا ہے کہ سفر پر پابندیوں کے پیش نظر وہ ٹرمپ کی میزبانی نہیں کر سکتیں۔


ولایت پورٹل: اسکاٹ لینڈ کی وزیر اعظم نکولا اسٹرجن نے صدر ٹرمپ کی اسکاٹ لینڈ آمد سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سفر پر پابندیوں کے پیش نظر وہ ٹرمپ کی میزبانی نہیں کر سکتیں،انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسافر کو  کورونا کے قرنطینہ قوانین کے مطابق اسکاٹ لینڈ آنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو اسکاٹ لینڈ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر گولف کھیلنے کے لئے اسکاٹ لینڈ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین