ہم فلسطینی عوام کی ڈھال ہیں:حماس

تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی تازہ ترین جارحیت کا مقابلہ کرنے پر قسام بٹالین کے مجاہدین کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی تحریک فلسطینیوں کی ڈھال اور تلوار بن کر رہے گی۔

ولایت پورٹل:شہاب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے تازہ ترین فضائی اور توپ خانے کے حملے نیز کئی مزاحمتی ٹھکانوں اور ہیڈکوارٹرز پر بمباری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس سلسلے میں کہا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ شہر نابلس اور بیت المقدس پر حملے کے عین وقت غزہ کی پٹی پر بمباری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ فلسطینی قوم کو چاروں طرف سے دشمن کے حملوں کا سامنا ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ہم عزالدین القسام بٹالین کے سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے غزہ کی پٹی میں قابض حکومت کی تازہ ترین جارحیت کا مقابلہ کیا اور فوج اور صیہونی آبادکاروں کے لیے ذلت اور تشویش کا باعث بنے، حازم قاسم نے تاکید کی کہ مزاحمتی تحریک فلسطینی قوم کی ڈھال اور تلوار رہے گی اور فلسطینی قوم کے انقلاب اور استقامت کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حازم قاسم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بٹالینز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان بٹالینز کے فضائی دفاع نے پیر کی صبح غزہ کے آسمان پر صیہونی حکومت کے جارح جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا اور انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین