ہم بھوک سے مر رہے ہیں: سری لنکا کے وزیر اعظم

سری لنکا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مالی بحران  اور ماضی میں اس ملک کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت اس ملک کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، ہم بھوک سے مرنے والے ہیں۔

ولایت پورٹل:سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے خبردار کیا ہے کہ مالی بحران اور ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم بھوک سے مرنے والے ہیں،رانیل وکرماسنگھے نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹ میں لکھا کہ امریکہ نے دنیا میں خوراک کی کمی کی پیش گوئی کی ہےجس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں سری لنکا اور افغانستان کو شامل کیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے نو منتخب وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے اپنی حکومت کی زرعی پالیسی سے متعلق بتایا کہ آئندہ موسم کے لیے کافی کھاد خریدیں گے تاکہ خوراک کی کمی کو دور کیا جا سکے، یاد رہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے گزشتہ برس تمام کیمیائی کھادوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے اس ملک میں اجناس کی پیدوار غیرمعمولی طور پر کم ہوگئی تھی جو اس سال خوارک کی کمی کا باعث بنا ہے جبکہ اس وقت پوری دنیا میں کھانے پینے کی اشیا میں کمی ہو رہی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین