Code : 3062 21 Hit

ہم ہندوستان کو بہترین فوجی سازوسامان فروخت کرنے کے لئے تیار ہیں: ٹرمپ

پیر کے روز ہندوستان کے سرکاری دورے پر حیدرآباد پہنچنے والے امریکی صدر نے واشنگٹن کی نئی دہلی کو بہترین اور خوفناک ترین فوجی سازوسامان فروخت کرنے پر آمادگی پر اظہار کیا۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں داخل ہوتے ہی امریکی صدر نے بھارت کو اسلحہ بیچنے کے لئے اپنے ملک کی تیاری کی بات کی ہے اور چین کو اشارہ دیا ہے۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی  نے پیر کے روز ہندوستان کے احمد آباد ہوائی اڈے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا خیرمقدم کیا ،ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد اس ملک کے پہلے دورے   کا باضابطہ آغاز کیا۔
واضح رہے کہ ہندوستان پہنچنے کے بعد سے ، ٹرمپ امریکی ہتھیاروں اور آلات کی مارکیٹنگ کر رہے ہیں اور اپنے ملک کے تیار کردہ سامان کی تعریف کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے نئی دہلی کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لئے واشنگٹن کے عزم کا اعادہ کیا ہے نیز ڈرونز ، ہیلی کاپٹروں اور میزائل سسٹم سمیت متعدد فوجی سازوسامان فروخت کرنے کے لئے امریکی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر اپنی سابقہ عادت کے مطابق ہندوستان میں امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کی تعریف کررہے ہیں اورانھیں دنیا کا سب سے بہترین اور خوفناک فوجی سامان قرار دیتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ، امریکہ اور ہندوستان عظیم تجارتی معاہدہ کے حصول کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔
امریکی صدر کی ہندوستان کو "بہترین فوجی سازوسامان" فروخت کرنے پر آمادگی کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک کے عہدیداروں نے متعددبار ہند بحر الکاہل میں چینی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے مشترکہ موقف پر زور دیا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम