Code : 3060 49 Hit

ہم غزہ کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہے ہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ پٹی کو جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین پر راکٹ فائر کرنا بند کرے۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ  پٹی  کی جانب سے راکٹ حملوں کے نئے دور کے جواب میں انھیں جنگ کی دھمکی دی۔
رپورٹ کے مطابق  نیتن یاہو  نے کہا ہے کہ ہم غزہ کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے آج صبح غزہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے ہیں  ہیں لیکن یا تو حماس راکٹ حملے بند کردے یا پھر ہم کاروائی کریں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں غزہ کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے  لیکن حماس کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ایسا کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
اس سے چند منٹ قبل صہیونی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی کے قریب صہیونی بستیوں پر راکٹ فائر کیے جانے کے خدشہ کے پیش نظر پوری بستیوں میں سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔
جس کے بعد صہیونی فوج نے اسرائیل کی طرف غزہ کی پٹی سے چودہ راکٹ لانچر فائر کیے جانے  کا اعلان کرنے کے چند منٹ بعد ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا صیہونی  فضائی دفاع سسٹم  نے ان میں سے بارہ کو روک لیا ہے۔
تل ابیب کے رمات گان شہر میں آج ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ انہیں غزہ کے ساتھ  جنگ شروع کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے لیکن  اگر حماس اپنے راکٹ حملے نہیں روکے گی تو ہوسکتا ہے کہ  وہ غزہ پٹی میں بڑے پیمانے پر فوجی تصادم سے اپنے آپ کو نہ روک سکیں۔
 





0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम