ولایت پورٹل:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چننگ نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر لکھاکہ کچھ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چین روس کو ہتھیار فراہم کرے گا جبکہ یہ ایک مضحکہ خیز اور توہین آمیز بیان ہے اس لیے کہ امریکہ کے برعکس چین جنگ کی آگ کو کبھی نہیں بھڑکاتا ۔
انہوں نے امریکی جنگجوانہ انداز پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اگر امریکہ واقعی یوکرائنی عوام کی پرواہ کرتا اور اسلحہ اور گولہ بارود کے بجائے امن کو فروغ دیتا تو اس ملک کی صورتحال آج سے کہیں بہتر ہوتی۔
یادرہے کہ گزشتہ رات فنانشل ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ چین نے روس کو اپنی خصوصی کارروائیوں میں فوجی مدد کے لیے گرین سیگنل دے دیا ہے جبکہ فنانشل ٹائمز نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے چین فوجی مدد کی درخواست کی تھی۔
یادرہے کہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے حال ہی میں سی این این کو انٹرویو دیتے کہا کہ امریکہ کے بیجنگ کے ساتھ خصوصی طور پر رابطہ کرکے کہا کہ اگر چین روس کی حمایت کرتا ہے تو اس پر وسیع پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
ہم امریکہ کی طرح جنگ کی آگ میں ایندھن ڈالنے والوں میں سے نہیں:چین
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہ چین روس کو فوجی مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہے، کہا کہ چین جنگ کی آگ میں ایندھن ڈالنے والوں میں سے نہیں ہے۔
wilayat.com/p/8030
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین