Code : 3181 21 Hit

کورونا وائرس کے مقابلے میں ہماری طاقت جواب دے گئی ہے:اطالوی ڈاکٹر

اٹلی کے ایک ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹرنے متنبہ کیا ہے کہ جس طر اس ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور اس وائرس کے مریضوں کی میں اجافہ ہورہا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس وائرس کا مقابلہ کرنےکے لیے اطالوی ڈاکٹروں کی طاقت کا اپنی حد کو پہنچنے کا امکان ہے۔

ولایت پورٹل:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے مخصوص ایک ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ایک ڈاکٹر نے اس ملک میں وسیع پیمانہ پر وائرس کے پھیلنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو  اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اطالوی ڈاکٹروں کی طاقت جواب دے گی۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو متاثرہ افراد میں بھی  مریض کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجیحاتی بنیادوں پر عمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اٹلی کے شمالی شہر اور اس وائرس کے مرکز پیاچنزا میں ڈاکٹروں کے معمول سے زیادہ  کام کرنے کی وجہ سےان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے والا ہے جبکہ یہاں وائرس کے پھیلاؤ میں کسی بھی طرح کی کمی کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل اس شہر میں  ہفتہ کے دن تک  پچاس افراد کی وائرس سے موت ہوچکی ہے جبکہ630 افراد مبتلا ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम