ہم خانہ جنگی کے قریب ہوتے چلے جارہے رہے ہیں؛صیہونی قلمکار کا اعتراف

ایک صہیونی قلمکار نے مقبوضہ فلسطین کی داخلی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے صہیونی حکومت میں خانہ جنگی کا انتباہ دیا ہے۔

ولایت پورٹل:عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق  صہیونی قلمکار بن کاسبیت نےاپنے ایک مضمون  میں یہ تسلیم کیا  ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں داخلی صورتحال اس خطے کے باشندوں کے خانہ جنگی کی طرف بڑھنے کا سبب بن رہی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف ہونےوالے وسیع پیمانے پر احتجاج ، شدید معاشی بحران اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اسرائیل کو خانہ جنگی کے قریب تر کردیا ہے۔
اسرائیلی قلمکار نے لکھاکہ اسرائیلی حکام نے بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اندرونی اتحاد کو مضبوط بناکر اس خانہ جنگی کی روک تھام کی کوشش کی تھی لیکن حالیہ برسوں میں یہ اتحاد تباہ ہوگیا ہے، انہوں نے مزید کہا  کہ شرارت،نفرت اور اندرونی خونریوں نے اس اتحاد کی جگہ لے لی ہے اس طرح سے کہ اسرائیل کبھی بھی اس حد تک پرتشدد اور ممکنہ خانہ جنگی کے قریب نہیں رہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی پولیس فورسز میں اندرونی احتجاج ختم کرنے کی اہلیت نہیں ہے اور خود حکومت کا حوصلہ بھی پست ہو گیا ہے، صیہونی ایک دوسرے سے آخری حد تک نفرت کرتے ہیں،یادرہے کہ ہزاروں صہیونیوں نے حالیہ ہفتوں میں تل ابیب میں نیتن یاہو کے گھر کے قریب ان کے اقدامات پر ناراضگی ظاہر کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین