Code : 2480 51 Hit

ہم آزاد ہیں ،اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں:الجزائری فوج

الجزائر کی مسلح افواج کے مشترکہ کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک اپنے فیصلوں میں آزاد ہے اور وہ کبھی بھی غیر ملکی مداخلت اور ڈکٹیشن کو قبول نہیں کرے گا۔

ولایت پورٹل:العربیہ سعودی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی مسلح افواج کے مشترکہ کمانڈر احمد قاید صالح نے آج زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک کبھی بھی کسی جماعت کے ساتھ سمجھوتہ قبول نہیں کرے گا،صالح نے الجزائر کی فضائیہ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران ، کہا کہ الجزائر اپنے فیصلوں میں آزاد ہے اور وہ کسی مداخلت اور ڈکٹیشن کو قبول نہیں کرتا ہے،صالح نے مزید کہا کہ  ملک کے بچے ،جوان،بوڑھے اور خواتین فوج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انتخابات  میں حصہ لینے کا مطالبہ کرتے ہیں  جو عوام بیداری اور اعلی ظرفیت کی علامت ہے،انھوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ یہاں ناکامی کا منھ دیکھنے کے بعد بیرونی طاقتوں کی آغوش میں پناہ لینے کی کوشش کررہے ہیں  لیکن عوام ان کی تمام تر کوششوں کو مٹی میں ملا دیں گے،قابل ذکر ہے کہ  الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقه کے مستعفی ہونے کے بعد اس ملک میں بارہ دسمبر کو پہلی بار انتخابات ہورہے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम