Code : 2789 30 Hit

عراق میں جنگ کے خطرے کو ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ریاض عراق میں جنگ کے خطرے کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے بدھ کے روز واشنگٹن کے سفر کے بعد کہا کہ ریاض عراق میں تنازعات کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے،انہوں نے ٹویٹر پر لکھاکہ سعودی عرب اور اس کی قیادت ہمیشہ اپنے بھائی عراق اور اس کی معزز عوام  کے ساتھ کھڑی ہے اور آج بھی ہم اس ملک میں غیر ملکی جماعتوں کے مابین جنگ اور تنازعہ کے خطرے کو ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ  عراقی جنہوں نے ماضی میں بہت مصیتوں کا سامنا کیا ہے اب  انھیں خوشحالی کی زندگی بسر کرنے کا موقع مل سکے،مذکورہ سعودی عہدیدار نے  مزید کہا کہ آج جو بھی عراق سے محبت کرتا ہے وہ اس بحران سے دور رہنا چاہے گا جو اس  ملک کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کر رہا ہے،انھوں نے کہا کہ عرقی عوام کو حق ہے کہ وہ عرب دنیا میں اپنا کردار ادا کریں اور خدا نے ان کو جن نعمتوں سے نوازا ان کا بھرپور استعمال کریں،یادرہے کہ سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان منگل کو متحدہ امریکہ  پہنچےجہاں انھوں نے امریکی  سیکریٹری خارجہ ، وزیر دفاع اور امریکی صدر سے خطے میں دوطرفہ تعلقات اور صورتحال  پر بات چیت کی،سعودی میڈیا کے مطابق ، سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کا امریکی دورہ کامقصد دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے امریکی عہدیداروں سے ملاقات کرنا ہے،تاہم غیر سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے  سعودی وفد کے واشنگٹن کے دورے کا مقصد ایران کے ساتھ کشیدگی میں سعودی عرب کو شامل نہ کرنے پر راضی کرنا ہے۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम