Code : 4412 6 Hit

ہم یورپی ممالک سے مایوس ہوچکے ہیں:واشنگٹن

ایران کے لئے امریکی خصوصی مندوب نے ایک انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن ایران پر اسلحہ کی پابندیاں عائد کرنے کے معاملہ میں یورپی ممالک سے مایوس ہوچکا ہے۔

ولایت پورٹل:ایران کے لئے امریکی خصوصی ایلچی ایلیوٹ ابرامز نے العربیہ  چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ ایران کے بارے میں یورپی ممالک سے واشنگٹن کی امیدیں مایوس کن ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یورپی ممالک ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کے لئے واشنگٹن کے ساتھ مل کر کام کریں گے، امریکی عہدہ دار نے دعوی کیا کہ ہمیں یقین ہے کہ پابندیوں کی واپسی پر عمل درآمد ہو گا اور ہم اس کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔
 ابرامز نے کہا کہ ایرانیوں کو غلط امیدیں ہیں کہ ٹرمپ دوبارہ منتخب نہیں ہوں گے  اور واشنگٹن ایران کی جانب سے کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس وقت تک زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھیں گے جب تک کہ ایران اپنا طرز عمل تبدیل نہیں کرتا اور اگر ایران پابندیاں ختم کرانا چاہتا ہے تو اسے نارمل ریاست کی طرح کام کرنا ہوگا۔
یادرہے کہ واشنگٹن نے اتوار کی صبح دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ہونے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دستخط کے بعد یو این ایس سی آر 2231 کے تحت اٹھائی جانے والی پابندیاں دوبارہ  عائد کی جائیں گی، دریں اثنا  چین ، روس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تین یورپی ممبر ممالک نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدہ کا رکن نہیں ہے اور وہ ایران کے خلاف اٹھائی گئی پابندیوں کو بحال نہیں کر سکے گا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین