Code : 3383 64 Hit

ہم کورونا میں مصروف ہیں اور حزب اللہ اپنی طاقت بڑھانے میں:صہیونی تجزیہ کار

اسرائیل کے ایک ممتاز تجزیہ کار نے حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی قوت کا اعتراف کیا ہے۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق صہیونی تجزیہ کار ایلون بن ڈیوڈ نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ  شمالی محاذ پر وسیع پیمانہ پر اپنی طاقت میں اضافہ کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس افسران کورونا وائرس کے توسیع مراکز کے بارے میں معلومات کا تجزیہ کرنے اور اس سے متعلق تجربات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسرائلی خفیہ ایجنسی موساد بھی اس معاملے میں مداخلت کررہی ہے ،حزب اللہ کے وسیع اور باریک میزائل منصوبے سے نمٹنے کا ہمارےکوئی راستہ نہیں ہے۔
ایلون بن ڈیوڈ نے کہا کہ جیسے ہی ہم کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والےخوف و دہشت سے نجات حاصل کریں گے ، ہم دیکھیں گے کہ حزب اللہ کی دفاعی اور جارحیتی  طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے۔اس کے بعد اسرائیلی فوج کو لبنانی سرحد پر اپنی کارروائیوں کے سلسلہ میں  دوبارہ غور کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ادھر صہیونی حکومت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے بھی بحران کا سامنا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین