Code : 2613 44 Hit

ہم ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے مخالف ہیں:ترکی

ترکی کے وزیر خارجہ نے انقرہ پر کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کریے جانے کے سلسلہ میں امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں روسی ایس 400 نظام کی خریداری کا معاہدہ منسوخ نہیں کریں گے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلونےقطرکے  دارالحکومت میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پابندیوں سے ایرانی عوام  کوسب سے زیادہ نقصان ہورہا ہے،ترک وزیر خارجہ نے  اپنی تقریر میں ترکی کے لئے S-400 سسٹم کی خریداری کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے  زور دیا کہ وہ روس سے S-400 کی خریداری کے معاہدے کو منسوخ نہیں کریں گے اور امریکی پابندیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے،انہوں نے اس سلسلہ میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں اور دھمکیوں کی زبان نے کبھی کام نہیں کیا  ، اگر ہم پر پابندیاں عائد کردی گئیں تو ہم  بھی  جوابی کارروائی کریں گے ،قابل ذکر ہے کہ روس کی جانب سے ترکی کو پہلے ایس -400 دفاعی سسٹم کی فراہمی اگست کے شروع میں مکمل ہوئی تھی ، جب امریکی محکمہ خارجہ نے دھمکی دی تھی کہ جو ملک بھی  روس سے اس سسٹم کو خریدے گا واشنگٹن پراس پر پابندی عائد کرے گا،امریکی حکومت روس سے ایس -400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے سبب 2020 کے آخر تک ترکی کا F-35 مشترکہ پروڈکشن پروگرام مکمل طور پر ترک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، اور باقی خریدار جنگجوؤں کی فراہمی بھی معطل کردی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ انقرہ اور کچھ یورپی ممالک ایران کے  تئیں امریکہ کے اس رویہ کے مخالف ہیں کیونکہ اس سے سب سے زیادہ نقصان  ایرانی عوام کو اٹھانا پڑرہا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین