Code : 1326 99 Hit

ایران کے تیل پر پابندی لگا امریکہ نے بھارت کو زیادہ قیمت میں فروخت کیا اپنا تیل؛ہم ایران کی طرح سستا تیل مہیا نہیں کروا سکتے: امریکہ

ٹائیمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے تجارتی امور کے وزیر ویلبر راس آج کل ہندوستان میں پیٹرولیم شعبہ کی طرف سے منعقد ایک کانفرس میں تقریر کررہے تھے جس میں انہوں ہندوستان کو سستے تیل دلوانے کے معاملہ کو واضح کرتے ہوئے ہوئے کہا :جن کمپنیوں سے ہندوستان تیل خریدتا ہے وہ پرائیویٹ ہیں اور امریکی حکومت انہیں سستا تیل مہیا کرانے کی ضمانت نہیں لے سکتی۔

ولایت پورٹل:  ٹائیمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے تجارتی امور کے وزیر ویلبر راس آج کل ہندوستان میں پیٹرولیم شعبہ کی طرف سے منعقد ایک کانفرس میں تقریر کررہے تھے جس میں انہوں ہندوستان کو سستے تیل دلوانے کے معاملہ کو واضح کرتے ہوئے ہوئے کہا :جن کمپنیوں سے ہندوستان تیل خریدتا ہے وہ پرائیویٹ ہیں اور امریکی حکومت انہیں سستا تیل مہیا کرانے کی ضمانت نہیں لے سکتی۔
ٹائیمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ہندوستان کو مہلت نہ ملنے کے سبب ہندوستان میں تیل کا بڑا بحران ہے اور اگر سستے داموں پر تیل مہیا نہ ہوا تو بھارت کے اقتصاد کو بہت بڑا جھٹکا لگے گا۔
یار رہے کہ ایرانی تیل پر پابندی کے سبب سب سے بڑا اثر ہندوستان کے پیٹرولیم بازار پر پڑے گا ۔جبکہ کچھ ہندوستانی تجزیہ نگاروں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  ستر برسوں میں ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ جب ہمیں اپنے اقتصادی موقف میں امریکی خواہشات تسلیم کرنی پڑ رہی ہیں۔
وہیں دہلی میں کانگریس کے ترجمان رندیپ سورج والا نے امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر ایران سے تیل نہ خریدنے کو مودی حکومت  کا سب سے کمزور موقف بتایا اور اسے ہندوستانی خود ارادیت کے راہ میں سب سے بڑے روڑے سے تعبیر کیا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम