Code : 2893 113 Hit

واشنگٹن کا بھی شیرازہ بکھرنے والا ہے:خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ دہشت گرد امریکی فوج کے ہاتھوں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت علاقے میں امریکا کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہے اور اب علاقے میں واشنگٹن کے اتحادیوں کا بھی شیرازہ بکھرنے والا ہے۔

ولایت پورٹل:تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی عین الاسد چھاؤنی پر ایران کے میزائلی حملے نے امریکا کی فوجی طاقت کا غرور خاک میں ملادیا،تہران کےخطیب جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے اپنے خطبہ جمعہ میں گذشتہ ہفتے رہبرمعظم کی امامت میں ادا کی جانے والی تاریخی نماز جمعہ میں تہران کے دسیوں لاکھ نمازیوں اور انقلابیوں کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر نماز جمعہ میں تاریخی شرکت کرکے رہبرمعظم ، امام خمینی اور شہدا کی امنگوں اور مشن سے اپنی بھرپور وفاداری کا اعلان کیا ،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امریکی فوج کے ہاتھوں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت علاقے میں امریکا کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہے اور اب علاقے میں واشنگٹن کے اتحادیوں کا بھی شیرازہ بکھرنے والا ہے،تہران کے خطیب جمعہ نے عراق میں امریکا مخالف ملین مارچ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے دلیر اور شجاع عوام نے جمعہ کو غیر معمولی ملین مارچ کرکے ایک اور یوم اللہ کی بنیاد رکھی ہے جنھوں نے علاقے کی دیگر مسلم اقوام کی طرح امریکا مردہ باد کے نعروں سے امریکی ایوانوں پر لرزہ طاری کردیا - انہوں نے امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم اقوام کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا ۔
سحر

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम