ولایت پورٹل:ای بی سی چینل نے اپنے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ریاستہائے متحدہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظرواشنگٹن کے گورنر نے علاقے میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ریاستہائے متحدہ امریکہ کا پہلا خطہ ہے جہاں کوروناوائرس سے پہلی موت ریکارڈ کی گئی ہے۔
واشنگٹن کے سرکاری طبی حکام کے مطابق مرنے والا شخص زندگی کی چھٹی دہائی میں تھا اور بیماری کا سابقہ بھی رکھتا تھا۔
مذکورہ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ 27 افراد کو کورونری نگہداشت کے مرکز میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے سبھی کے اندر ان وبا کی علامات پائی جاتی ہیں۔
واشنگٹن کے گورنر جے انزلی نے علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ دن دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں جب اس وائرس کی وجہ سے کوئی موت نہ ہو۔
اس سے قبل بھی یہ اطلاع دی گئی تھی کہ امریکہ میں کوروناوائرس کے مرض کے کم از کم پ60 تصدیق شدہ واقعات درج ہوئے ہیں اور وائرس کے شبہے میں سیکڑوں افراد کو نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا پھیلنے کے خوف سے امریکی اسٹاک مارکیٹ پر شدید اثر پڑا ہے۔
یادرہے کہ امریکی اسٹاک انڈیکس کی نمایاں نمو ، جو پچھلے تین سالوں سے ٹرمپ کے مبینہ دعوؤں میں سے ایک ہے ، صرف ایک ہفتہ میں غائب ہوگئی۔
واشنگٹن میں کورونا وائرس پھیلنے کے سبب ہنگامی حالت کا اعلان
واشنگٹن کے گورنر نئے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔

wilayat.com/p/3103
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین