Code : 3738 9 Hit

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان عنقریب جنگ ہونے کا امکان ہے؛سعودی اخبار کا دعوی

ایک سعودی اخبار نے مغربی سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس موسم گرما میں حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ کا امکان موجود ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی روزنامہ عکاظ نے مغربی سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ تمام تخمینوں اور اطلاعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان اس موسم گرما میں جنگ شروع ہونے کا امکان ہے۔
مذکورہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے عکاظ نے  نے حزب اللہ پر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے  دعوی کیاہے کہ حزب اللہ کو اب یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ محاصرے میں ہےاور اس لئے وہ محاصرہ توڑنے کے لئے تیار ہے  یہ یقین رکھتے ہوئے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ اس صفحے کا رخ موڑ سکتی ہے اور صورتحال کو بدل سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ  یہ تصادم امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ہونے کا امکان ہے اور اس میں لبنان کی جنوبی سرحدیں، شام اور اسرائیل کی سرحدیں شامل ہوں گی۔
لبنان میں مزاحمت کے قریب ذرائع ابلاغ الاعلام الحربی نے ہفتے کے روز ایک ویڈیو جاری کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ مزاحمت مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے زیر قبضہ بڑے شہروں کو ہدایت یافتہ میزائلوں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اسی طرح یہ تحریک  مقبوضہ فلسطین میں کسی بھی جگہ انتہائی باریک بینی کے ساتھ صیہونی اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے ۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین