ولایت پورٹل:مسلسل کئی سالوں سے محرم کے مقدس مہینے کی آمد کے ساتھ ہی نائیجیریا کی حکومت سے وابستہ ملیشیا ملک میں حسینی سوگواروں کو نشانہ بناتی ہے اور ان پر تشدد کرتی ہے، اس ہفتے کے شروع میں نائجیریا کے فوجیوں نے ریاست کڈونا میں حسینی جلوس پر وحشیانہ حملہ کیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی افواج نے حسینی سوگواروں پر حملہ کرنے کے لئے آنسو گیس اور گولہ بارود کا استعمال کیا، مزید برآںانہوں نے امام حسین ؑ کا ماتم کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد کو شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا، میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ریاست قدونا میں حسینی سوگواروں پر نائیجیریا کے فوجی حملہ کے دوران 3 افراد شہید اور درجنوں شدید زخمی ہوئے، تاہم ، کچھ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد اعلان کردہ اعدادوشمار سے زیادہ ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ نائیجیریا کی حکومت سے وابستہ فوج نے اس غیر انسانی اور مذہب مخالف فعل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ، اور حالیہ واقعات کے لئے ملک کے مسلمانوں اور شیعوں کو مورد الزام ٹھہرایا، اس مقصد کے لیےانہوں نے نائیجیریا کے شیعوں کو مجرم قرار دینے کے لئے ایک عجیب اقدام میں اپنی کاروں کو نذر آتش کردیا، در حقیقت نائجیریا کی سکیورٹی فورسز نے محرم کے مقدس مہینے میں اپنے حالیہ جرم کو چھپانے کے مقصد سے ایسا کیا۔
اس سلسلے میں نائجیریا کی اسلامی تحریک نے ایک میمورنڈم پر دستخط کیے جس میں کڈونا میں حالیہ واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس دوران سکیورٹی فورسز نے امام حسینؑ کے سوگواروں پر حملہ کرنے کے بعد منصوبہ بند سازش کے تحت اپنی ہی گاڑیوں کو آگ لگا دی، ماتمی جلوس پر پولیس کے مسلح حملے کے ساتھ ساتھ اپنی ہی کار وں کو نذر آتش کرنے کی ان کی دانستہ کوشش کی تصاویر بھی ریکارڈ کی گئی ہیں، پولیس کار وں کو آگ لگانے کا سکیورٹی افسران کا مقصدحقیقت کو پلٹنا تھا تاکہ حسینی سوگواروں کے گروپ پر حملہ کرنے کے اپنے اقدام کوچھپا سکے۔
یادرہے کہ حالیہ برسوں میں محرم الحرام کے مہینے میں نائجیریا کی سکیورٹی فورسز ایک منظم اور منصوبہ بند آپریشن میں حسینی سوگواروں کو نشانہ بناتی آئی ہیں تاکہ محرم کی فضا میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزاکی کی رہائی کے لئے ایک نئی تحریک برپا نہ ہوسکے، در حقیقت نائجیریا کی فوج کا اس ملک میں حسینی سوگواروں کو دبانے کا اصل ہدف شیخ زکزاکی کے مکتب کا مقابلہ کرنا ہے۔
نائیجیرین حکومت کا شیخ زکزاکی کے مکتب سے دشمنی میں حسینی سوگواروں پر تشدد
محرم کے مقدس مہینے کی آمد کے ساتھ ہی نائیجیریا کی حکومت نے شیخ زکزاکی کے اسلامی مکتب کے خلاف جنگ اور لڑائی کے لئے ملک میں امام حسین علیہ السلام کے سوگواروں پر تشدد اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے۔

wilayat.com/p/4218
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین