یمن کے صوبۂ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی چوبیس گھنٹے میں229بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

یمن پر عالمی اداروں کی ڈرامائی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی اتحاد یمن کے صوبۂ الحدیدہ کو ویرانے میں تبدیل کر دینا چاہتا ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 229 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پرجارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ڈرون نے 4 مرتبہ پروازیں کیں اور 41 مرتبہ توپخانوں سے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی۔ اسکے علاوہ سعودی اتحاد کی جانب سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے انجام پانے والے 184 حملے بھی درج کئے گئے۔
18 دسمبر 2018 کو سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے اس معاہدے کی سعودی جنگی اتحاد نے ایک دن بھی پابندی نہیں کی اور سعودی آلۂ کار روزانہ صوبۂ الحدیدہ کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین