Code : 1841 9 Hit

غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری؛100سے زائد گھر منہدم

صیہونی فوج بربریت اور مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فلسطینیوں کے سو سے زائد گھروں کو منہدم کر رہی ہے۔

ولایت پورٹل:صیہونی فوج نے فلسطینیوں پر ظلم وستم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،صورباہر کے علاقہ میں فلسطینیوں کے سو سے زائد گھروں کو منہدم کیا جا رہا ہے، بلڈوزر اور سیکڑوں فوجی ظالمانہ کاروائی میں مصروف ہیں،فلسطینیوں کے احتجاج اور بین الاقوامی تنقید کے باوجود گاؤں صورباہر میں ایک سو گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے،سیکڑوں فوجیوں کے ہمراہ اسرائیلی حکومت نے بلڈوزر بھیجے جنہوں نے فلسطینیوں کو درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں سے نکلنے کا موقع بھی نہیں دیا اور بلڈوزر گھروں پر چڑھا دیئے، مظلوم فلسطینی اپنی آنکھوں کے سامنے گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنتا دیکھتے رہے اور سوائے آنسو بہانے اور احتجاج کے سوا کچھ نہ کر سکے،واضح رہے کہ صیہونیوں کی جاری بربریت اور فلسطینیوں پر زندگی تنگ کرنے کے واقعات میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम