Code : 1816 31 Hit

ہماری یورینیم کی افزودگی ایکسپریس ٹرین کی مانند ہے جو بیس فیصد تک بھی پہنچ سکتی ہے: ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان کا کہنا ہےکہ یورینیم کی افزودگی ساڑھے چار فیصد سے بڑھ کر بیس فیصد تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

ولایت پورٹل:ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس وقت یورینیم کی افزودگی ساڑھے چار فیصد ہے مگر یہ عمل ایکسپریس ٹرین کی مانند ہے جو ساڑھے چار فیصد سے بیس فیصد تک بھی پہنچ سکتا ہے،بہروز کمالوندی نے ایران میں افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت افزودہ یورینیم کی مقدار تین سو کلو گرام سے زیادہ ہے  اور اس میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے،انھوں نے کہا کہ ایران کو اس وقت ساڑھے چار فیصد افزودہ یورینیم کی ضرورت ہے لیکن تہران کے ری ایکٹر کو اگر ایندھن کی ضرورت ہوئی اور اسے یہ ایندھن فراہم نہیں کیا گیا تو وہ ضرورت کا وہ ایندھن بھی تیار کرنے کی توانائی رکھتا ہے،ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی ٹکنیکی عمل، ملک کی ضرورت اور سیاسی منطق کے مطابق ہے، کہا کہ سیاسی منطق کی بنیاد پر جس طرح سے یورینیم کی افزودگی کی سطح اور مقدار کو کم کیا گیا اسے، زیادہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम