Code : 4093 11 Hit

لبنان میں حماس کے ایک رکن پر قاتلانہ حملہ

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک ممبر کی کار کو بم سے اڑا دیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے نے آج (جمعہ کو) اطلاع دی ہے کہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ممبر بلال غالی کی کار میں ایک چھوٹا بم پھٹا ہے،رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ لبنان کے  جنوب مغربی شہر صیدا کے مشرق میں واقع سیروب علاقہ ہیں ہوا ہے جس کے نتیجہ میں حماس کے رکن زخمی ہوئے ہیں، این این اے کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد امدادی دستوں نے بلال غالی کو اسپتال پہنچایا۔
لبنان میں حماس کے دفتر نے بھی ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ممبر اور اس تحریک کے ایک سابق محافظ  بلال غالی نے آج سیروب کے علاقہ میں کام پر جانے کے لئے اپنی کار نکالی  تو ان کی کار میں ایک بم پھٹا، حماس نے اطلاع دی ہے کہ بلال غالی کی چوٹ معمولی ہے ، اور کہا کہ اس تحریک کے متعلقہ عہدیدار اس معاملے کی پیروی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ صیہونی اور ان کے کارندے جب اسلامی مزاحمتی تحریک کا مقابلہ میدا ن میں نہیں سر سکے تو اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں  ،صیہونی حماس کے میزائلوں سے اس قدر خوف زدہ ہیں کہ  وہ دوسرے ممالک میں اس تنظیم کے اراکین پر حملے کر رہے ہیں  ،حال میں صیہونی نواز آل سعود نے اس ملک میں موجود حماس کے متعدد اراکین کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کے کر کے جیل میں ڈال دیا ہے نیز دیگر بھی کئی عرب ممالک کے عہدہ داروں نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے حماس پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین