Code : 3277 31 Hit

کوئی بھی ملک ابھی حج کے لیےپروگرام نہ بنائے:سعودی عرب

سعودی وزیر حج نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی صورتحال یقینی طور پر واضح نہیں ہوجاتی اس وقت تک حج کی منصوبہ بندی نہ کریں۔

ولایت پورٹل:النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج محمد بن صالح بنتن نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ  جب تک کورونا  کی صورتحال واضح نہیں ہوجاتی حج پر آنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہ کریں۔
محمد بن صالح بنتن نے کہا ہے کہ سعودی عرب عازمین حج کی خدمت کے لئے تیار ہے  لیکن حاجیوں کی صحت کا خیال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس اس وقت دنیا کے اکثر ممالک میں پھیل چکا ہے اورروز بروز بڑھتا چلا جارہا ہے نیز لاکھوں افراد کو مبتلا کرچکا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں اموات ہوچکی ہیں نیزدنیا کا نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ۔


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین