Code : 1279 30 Hit

امریکہ ایرانی تیل کی فروخت نہیں روک سکتا:ایرانی صدر

ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکی حکام ایرانی تیل کی فروخت نہیں روک سکتے اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنے تیل کی فروخت جاری رکھےگا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے صوبہ کرمانشاہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کی کسی سے دشمنی نہیں ہے مگر وہ کسی بھی قسم کی سازش کے مقابلے میں خاموش نہیں رہے گا،انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی قوت و توانائی اور فداکاری و جانثاری کا جذبہ امریکیوں کے تصور سے کہیں زیادہ ہے اور ایران، اپنی استقامت کا مظاہرہ کر کے دشمنوں اور سازشوں کا جواب دیتا ہے،ڈاکٹر روحانی نے ایران کے تیرہ صوبوں میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں کہ دشمنوں کی دشمنی عروج پر ہے اور ان کی جانب سے ناروا اور غلط باتوں کا سلسلہ جاری ہے، کسی بھی منصوبے پر عمل درآمد دشمنوں پر کاری ضرب ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम