Code : 3768 7 Hit

مشرقی شام پر نامعلوم جنگی طیاروں کی بمباری:شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق

شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر نے دعوی کیا ہے کہ مشرقی شام کے شہر البوکمال کو نامعلوم جنگی طیاروں نے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ولایت پورٹل:ٹائمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شامی حزب اختلاف اور دہشت گردوں کے قریبی شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ نامعلوم جنگی طیاروں نے مشرقی شام پر حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے الہدث نیوز چینل کو بتایا کہ دیر الزور کے شمالی علاقے میں واقع شہر البوکمال میں ایک فوجی اڈے پر نامعلوم جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔
تاہم مذکورہ تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ روسی افواج حملے سے پہلے ہی علاقہ چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔
اگرچہ عبدالرحمٰن نے طیاروں کی صحیح شناخت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے لیکن ممکن ہے کہ ان کا تعلق صہیونی حکومت سے ہو۔
یروشلم پوسٹ نے بھی اطلاع دی ہے کہ شام کی فوج یا صیہونی حکومت نے ابھی تک اس حملے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
آبزرویٹری  نےیہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تاہم شام کے کسی سرکاری ذرائع نے حملے کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین